Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

او جی ڈی سی ایل کی بڑی کامیابی؛ پاکستان کا پہلا افقی تیل کا کنواں فعال

او جی ڈی سی ایل نے حیدرآباد، سندھ میں پاساکھی-13 کنویں سے تیل کی پیداوار شروع کر دی

ایس آئی ایف سی کی پالیسی معاونت اور توانائی شعبے میں جدید ٹیکنالوجی کے فروغ سے مقامی پیداوار میں اضافہ ہوا ہے۔

او جی ڈی سی ایل نے حیدرآباد، سندھ میں پاساکھی-13 کنویں سے تیل کی پیداوار شروع کر دی جو پاکستان کا پہلا افقی آئل ویل ہے، یہ کنواں یومیہ 460 بیرل تیل پیدا کررہا ہے جبکہ اسے 2,966 میٹر گہرائی تک کھود کر 546 میٹر افقی حصہ شامل کیا گیا۔

جدید جیو اسٹیئرنگ اور ای ایس پی ٹیکنالوجی کے باعث اس کنویں کی پیداوار دیگر کنوؤں کے مقابلے میں تقریباً تین گنا زیادہ ہے، مقامی تیل و گیس کی پیداوار میں اضافہ درآمدی پیٹرولیم مصنوعات پر انحصار کم کرنے کی جانب اہم پیش رفت ہے۔

 ماہرِ توانائی و معیشت محمد عارف کے مطابق اس وقت او جی ڈی سی ایل کی کارکردگی خصوصاً آئل اینڈ گیس کی دریافتوں کے حوالے سے بہت آئیڈیل ہے، حال ہی میں او جی ڈی سی ایل نے اپنے جوائنٹ وینچر پارٹنرز کے ساتھ ایک نئی دریافت بھی کی ہے۔

تاہم، ایس آئی ایف سی کی رہنمائی میں پاکستان کا توانائی شعبہ جدید، مستحکم اور خود انحصاری کی جانب بڑھ رہا ہے۔