Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

عازمین حج کیلئے پاک حج ایپ پر میڈیکل فارم بھرنا لازمی قرار

سوالنامہ عازمینِ حج کو مربوط طبی سہولیات کی رسائی میں معاون ہو گا

رواں برس عازمین حج کے لیے پاک حج ایپ پر میڈیکل فارم بھرنا لازمی قرار، طبی سوال نامہ جمعہ تک مکمل کرنا ہوگا۔

وزارتِ مذہبی امور نے پاک حج ایپ پر میڈیکل سوالنامہ جاری کر دیا ہے جس پر امراض کے بارے میں ’’ہاں‘‘ یا ’’ناں‘‘ میں جواب دینا ہوگا۔

 ترجمان وزارتِ مذہبی امور کے مطابق سوالنامہ عازمینِ حج کو مربوط طبی سہولیات کی رسائی میں معاون ہو گا، سوالنامہ میں بلڈ پریشر، امراض قلب اور شوگر کے بارے میں دریافت کیا گیا ہے جبکہ دمہ گنٹھیا اور تھائی رائیڈ کے بارے میں فارم بھر کر بتانا ہوگا۔

 ترجمان نے بتایا کہ پاک حج موبائل ایپ پر حج ویزہ پرنٹ کرنے کا لنک اور حج پروازوں کا شیڈول بھی جاری کردیا گیا ہے

ترجمان وزارتِ مذہبی امور کا کہنا ہے کہ پاک حج ایپ پر مرحلہ وار نئی معلومات شامل کی جا رہی ہیں، جبکہ عازمین حج اعلانات کے لیے پاک حج موبائل ایپ دیکھتے رہیں۔

متعلقہ خبریں