گلگت، اسکردو، پتن، بالاکوٹ اور ملحقہ علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
زلزلہ پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق 9 بج کر 53 منٹ پر آیا اور لوگ گھروں سے باہر نکل آئے۔
یہ بھی پڑھیں: زلزلے کیوں آتے ہیں؟
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر 5.4، زیر زمین گہرائی 12 کلومیٹر تھی۔
زلزلے کا مرکز گلگت سے 84 کلومیٹر شمال مشرق میں تھا۔
















