وزیر اعظم شہباز شریف آج رات 9 بجے قوم سے اہم خطاب کریں گے، جس میں متوقع طور پر ملک کو درپیش معاشی اور توانائی چیلنجز پر پالیسی اقدامات سے آگاہ کیا جائے گا۔
وزیراعظم ہاؤس کے اعلامیے کے مطابق یہ خطاب سرکاری ٹی وی پر رات 9 بجے براہ راست نشر کیا جائے گا، جہاں وزیراعظم موجودہ صورتحال پر قوم کو اعتماد میں لیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ خطاب میں مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے اثرات کے تناظر میں ممکنہ توانائی بحران اور کفایت شعاری اقدامات پر تفصیلی گفتگو متوقع ہے۔
اس کے ساتھ ساتھ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل یا انہیں برقرار رکھنے سے متعلق اہم اعلان بھی سامنے آ سکتا ہے۔
حکومتی حلقوں کے مطابق یہ خطاب موجودہ حالات میں پالیسی سمت کے تعین اور عوام کو درپیش چیلنجز سے آگاہ کرنے کے لیے نہایت اہم سمجھا جا رہا ہے۔


















