ایران نے پاکستان کے لیے اہم سفارتی پیشرفت کرتے ہوئے مزید 20 پاکستانی پرچم بردار جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت دے دی ہے۔
اس حوالے سے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ اب روزانہ 2 پاکستانی پرچم بردار جہاز آبنائے ہرمز سے گزریں گے۔
انکا کہنا تھا کہ ایران کے مثبت اور تعمیری رویے کا خیرمقدم کرتے ہیں، ایرانی حکومت کا مثبت اعلان امن کی جانب قدم ہے، بات چیت، سفارت کاری اور اعتماد سازی پر مبنی اقدامات ہی آگے بڑھنے کا واحد راستہ ہیں۔
اسحاق ڈار نے اس بات پر زور دیا کہ مسائل کا حل صرف سفارتکاری، مذاکرات اور باہمی اعتماد کے ذریعے ہی ممکن ہے۔
I am pleased to share a great news that the Government of Iran has agreed to allow 20 more ships under the Pakistani flag to pass through the Strait of Hormuz; two ships will cross the Strait daily.
This is a welcome and constructive gesture by Iran and deserves appreciation. It…
— Ishaq Dar (@MIshaqDar50) March 28, 2026















