Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ہمارے شہداء، ہمارا افتخار! کیپٹن علی محمود شہید جرات و بہادری کا ایک درخشندہ ستارہ

تاریخ گواہ ہے جب بھی وطن کی مٹی نے پکارا، ہمارے جوانوں نے اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر لبیک کہا

تاریخ گواہ ہے کہ جب بھی وطن کی مٹی نے پکارا، ہمارے جوانوں نے اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر لبیک کہا، کیپٹن علی محمود شہید ان بہادر جوانوں میں سے ایک ہیں جنہوں نے وطن  کے لیے اپنی جان کانذرانہ پیش کیا۔

کیپٹن علی محمود شہید نے 2011 کو مہمند ایجنسی کی سوران ویلی میں دشمن کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے جامِ شہادت نوش کیا۔

کیپٹن علی محمود شہید کے والدین نے اپنے شہید بیٹے کا ذکر کرتے ہوئے کہا تھا کہ شہادت جیسا عظیم اعزاز قسمت والوں کو ملتا ہے، بیٹے کی شہادت ہمارے لیے بڑا فخر ہے۔

والدِ کیپٹن علی محمود شہید کا کہنا تھا کہا کہ نماز پڑھ کر تمام شہداء کیلئے دعا کرتا ہوں، پاک فوج کے تمام جوانوں اور افسران کے لیے دعا ہے کہ اللہ پاک انہیں اپنے حفظ و امان میں رکھے۔

والدہ کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ پاک فوج کو ہر محاذ پر شاندار کامیابی و کامرانی سے نوازے۔

تاہم یہ وطن عزیز کیپٹن علی محمود شہید جیسے جوانوں اور افسران کی عظیم قربانیوں کی بدولت ہی قائم و دائم ہے۔