Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بنوں میں شدید بارش، گھر کا برآمدہ زمین بوس، 3 افراد جاں بحق، متعد زخمی، مزید ہلاکتوں کا خدشہ

اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کے اہلکار فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے

بنوں میں ہونے والی شدید بارش نے تباہی مچا دی، جہاں کوٹکہ شہباز عظمت خیل اڈہ کے قریب ایک برآمدہ اچانک گرنے سے متعدد افراد ملبے تلے دب گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق بارش سے بچنے کے لیے شہری برآمدے کے نیچے جمع تھے کہ اچانک چھت زمین بوس ہوگئی، جس کے نتیجے میں کم از کم 3 افراد جاں بحق جبکہ 40 سے زائد زخمی ہوگئے۔

اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کے اہلکار فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ ریسکیو ٹیموں نے متعدد افراد کو ملبے سے نکال کر فوری طبی امداد کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال بنوں منتقل کر دیا۔

حکام کے مطابق ریسکیو آپریشن تاحال جاری ہے اور خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ مزید افراد ملبے تلے موجود ہو سکتے ہیں۔ علاقے میں فضا سوگوار ہے جبکہ شہریوں میں شدید خوف و ہراس پایا جا رہا ہے۔