Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال؛ ایوان صدر میں آج بڑی بیٹھک ہوگی

اجلاس کی صدارت صدر مملکت آصف علی زرداری کریں گے

اسلام آباد: مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال اور ملک کے اندرونی معاملات پر غور کے لیے ایوانِ صدر میں آج ایک اہم اجلاس منعقد ہو رہا ہے جس میں پاکستان کی اعلیٰ قیادت شریک ہوگی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس کی صدارت صدر مملکت آصف علی زرداری کریں گے جبکہ وزیراعظم شہباز شریف سمیت وفاقی کابینہ کے اہم ارکان بھی شرکت کریں گے۔

اجلاس میں اعلیٰ عسکری قیادت اور صوبوں کے وزرائے اعلیٰ کی شرکت بھی متوقع ہے۔

اجلاس کے دوران مشرقِ وسطیٰ کی مجموعی صورتحال، ایران، امریکا اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی اور اس سے پیدا ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا جبکہ خلیجی ممالک پر حملوں کے بعد کی صورتحال بھی زیر غور آئے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر خارجہ اسحاق ڈار چار ملکی وزرائے خارجہ اجلاس کے حوالے سے شرکاء کو بریفنگ دیں گے۔

اس کے علاوہ ملک میں موجود پیٹرولیم ذخائر، ان کی ترسیل اور کفایت شعاری پالیسی پر عملدرآمد کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

اجلاس میں ممکنہ اسمارٹ لاک ڈاؤن کے اقدامات، صوبوں کی تجاویز اور موٹر سائیکل و رکشہ ڈرائیورز کے لیے سبسڈی سے متعلق امور پر بھی غور کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں