کراچی: یکم اپریل سے صوبہ سندھ میں نئے تعلیمی سیشن کے تحت پہلی تا نویں جماعت کی کلاسز کا آغاز ہونے جارہا ہے۔
سندھ بھر میں 7 اپریل سے میٹرک جبکہ 25 اپریل سے انٹر کے امتحانات کا آغاز ہوگا۔
یاد رہے کہ 16 مارچ سے تعلیمی اداروں میں کلاسز آن لائن لینے کا فیصلہ کیا گیا تھا تاہم یکم اپریل سے نئے تعلیمی سیشن کا باقاعدہ آغاز ہوگا۔

















