Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

رواں مالی سال وفاقی کابینہ اراکین نے اب تک کتنی تنخواہیں لیں؟

وفاقی کابینہ کے اراکین بشمول معاونین خصوصی 40 کروڑ روپے تنخواہوں اور الاؤنس کی مد میں وصول کر چکے ہیں

رواں مالی سال وفاقی کابینہ اراکین نے اب تک کتنی تنخواہیں لیں تفصیلات بول نیوز نے حاصل کر لیں۔

بول نیوز کو حاصل ہونے والی دستاویز کے مطابق رواں مالی سال وفاقی کابینہ کے اراکین بشمول معاونین خصوصی 40 کروڑ روپے تنخواہوں اور الاؤنس کی مد میں وصول کر چکے ہیں۔

 دستاویز میں بتایا گیا کہ رواں مالی سال وفاقی کابینہ کے اراکین و معاونین کے لیے 68 کروڑ 87 لاکھ روپے رکھے گئے ہیں۔ وفاقی وزراء کی تنخواہوں کی مد میں مختص 50 کروڑ سے اب تک 31 کروڑ جبکہ معاون خصوصی کے لیے مختص 11 کروڑ 56 لاکھ میں سے اب تک 6 کروڑ 40 لاکھ استعمال ہوچکے ہیں۔

اسی طرح مشیروں کی تنخواہوں کی مد میں مختص 6 کروڑ 31 لاکھ میں سے اب تک ڈھائی کروڑ روپے خرچ ہوچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: وفاقی کابینہ نے نئے کرنسی نوٹوں کے ڈیزائن پر غور کیلیے کمیٹی قائم کر دی

دستاویزکے مطابق وفاقی کابینہ اراکین، معاونین خصوصی اور مشیران الاؤنس کی مد میں 66 لاکھ روپے وصول کر چکے ہیں جبکہ وزراء، مشیران، معاونین خصوصی کے لیے 100 سے زائد گاڑیوں کے استعمال، مرمت اور پٹرول پر 26 کروڑ روپے خرچ ہوچکے ہیں۔