Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ایم کیو ایم پاکستان کے انٹرا پارٹی انتخابات نہ کرانے کا کیس سماعت کے لئے مقرر

انٹرا پارٹی انتخابات سے متعلق کیسز کی سماعت 7 اپریل کو الیکشن کمیشن میں ہوگی۔

اسلام آباد: الیکشن کمیشن میں ایم کیو ایم پاکستان کے انٹرا پارٹی انتخابات نہ کرانے کا کیس سماعت کے لئے مقرر۔

: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انٹرا پارٹی انتخابات نہ کروانے پر متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان سمیت چار سیاسی جماعتوں کو نوٹس جاری کردیے ہیں۔

الیکشن کمیشن نے ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ خالد مقبول صدیقی کو انٹرا پارٹی انتخابات نہ کروانے کے معاملے پر نوٹس جاری کیا ہے۔

علاوہ ازیں الیکشن کمیشن نے عوام پاکستان، پاکستان جسٹس اینڈ ڈیموکریٹک پارٹی اور استحکام پاکستان تحریک کو بھی نوٹسز بھیجے ہیں۔

چاروں سیاسی جماعتوں کے خلاف انٹرا پارٹی انتخابات سے متعلق کیسز کی سماعت 7 اپریل کو الیکشن کمیشن میں ہوگی۔

متعلقہ خبریں