Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاک بحریہ اور چینی بحریہ کی مشق ’’سی گارڈین فور‘‘ کامیابی سے مکمل

چینی بحری جہاز ’’ڈاکنگ‘‘ کی آمد پر پاک بحری جہاز ’’تیمور‘‘ نے پرتپاک استقبال کیا، آئی ایس پی آر

کراچی: پاک بحریہ اور چینی بحریہ کے درمیان مشق ’’سی گارڈین فور‘‘ کامیابی سے مکمل ہوگئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 25 مارچ سے یکم اپریل تک جاری رہنے والی مشق کا مقصد باہمی تعاون اور ہم آہنگی کو فروغ دینا تھا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مشق کے دوران کراچی میں پانچ روزہ پورٹ فیز جب کہ شمالی بحیرہ عرب میں دو روزہ سی فیز کا انعقاد کیا گیا۔

پاج فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے بتایا کہ چینی بحری جہاز ’’ڈاکنگ‘‘ کی آمد پر پاک بحری جہاز ’’تیمور‘‘ نے پرتپاک استقبال کیا۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ مشق کے دوران پیشہ ورانہ تبادلے، بحری چیلنجز پر تبادلہ خیال اور ینگ آفیسرز سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ سی فیز میں فضائی دفاعی مشقیں، آبدوز آپریشنز اور لائیو گنری فائرنگ کا مظاہرہ کیا گیا جب کہ کثیر جہتی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ حکمت عملی پر عملی مشقیں کی گئیں۔

ترجمان پاک فوج کا مزید کہنا تھا کہ بحیرہ عرب میں مشترکہ گشت کے ساتھ مشق کا اختتام ہوا۔ دونوں بحری افواج نے علاقائی سمندری سیکیورٹی اور استحکام کے عزم کا اعادہ کیا۔

متعلقہ خبریں