Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ڈرامہ ارطغرل غازی دیکھنا گناہ ہے، فتویٰ جاری

Now Reading:

ڈرامہ ارطغرل غازی دیکھنا گناہ ہے، فتویٰ جاری

جامعہ دارالعلوم کراچی نے مقبول ترین ترک ڈرامہ سیریل ‘ ارطغرل غازی’ کو مسلمانوں کیلئے نامناسب قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کی فلمیں بنانا، دیکھنا اور دکھانا گناہ ہے۔

جامعہ دارالعلوم کراچی نے ڈرامہ ارطغرل غازی پر دیے گئے فتوے کی کاپی جاری کردی ہے۔

فتوے میں ڈرامہ ارطغرل غازی سمیت اس طرح کے دیگر ڈراموں کو اسلام کے خلاف سازش کا  حصہ قرار دیا ہے۔

جاری کردہ فتوے کے مطابق اسلام اور اسلامی شخصیات کو یا انکے کارناموں کو ڈراموں یا فلموں کے ذریعہ پیش کرنا خود ان ہستیوں کی شان مجروح کرنے کے مترادف، لہٰذا اس کو اسلامک ڈرامہ کہنا درست نہیں۔

Advertisement

فتوے میں مزید کہا گیا کہ ڈراموں میں اپنی طرف سے حلیہ، لباس اور گفتگو کو منسوب کیا جاتا ہے جو در حقیقت اسلام کی خدمت نہیں بلکہ اسلام کےخلاف سازش کا ایک حصہ ہے، لہٰذا اس طرح کی فلمیں بنانا، دیکھنا اور دکھانا گناہ ہے۔

ڈرامہ ارطغرل غازی دیکھنے سے متعلق مذہبی حلقوں میں مختلف آراء پائی جاتی ہیں۔

ڈرامہ ارطغرل غازی اس وقت پاکستان میں انتہائی مقبول ہے اور نوجوان نسل کی ایک بڑی تعداد ڈرامے کو دیکھنے میں دلچسپی رکھتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
لاہور ہائی کورٹ میں 800 مقدمات کے فیصلے ہوئے، اعلامیہ
یاسمین راشد کا جیل سے چیف جسٹس پاکستان کے نام خط
ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے آئین توڑا ان پر بھی آرٹیکل 6 لگنا چاہیے، خواجہ آصف
صدر مملکت کا بوسنیا ہرزیگووینا کے ساتھ تجارتی اور کاروباری تعلقات فروغ دینے پر زور
شیخ وقاص اکرم پبلک اکاونٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ سے لاعلم نکلے
مذاکرات ہی موجودہ بحران سے نکلنے کا واحد راستہ ہے، چوہدری پرویز الہیٰ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر