
بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کی جانب سے سابق وزیراعظم نواز شریف کو تعزیتی خط موصول ہوا ہے۔
خط کے متن میں بتایا گیا ہے کہ نریندر مودی نے خط میں نواز شریف سے ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی والدہ کے انتقال پر بہت افسوس ہوا ہے۔
بھارتی وزیراعظم نے کط میں مزید کہا کہ 2015میں مختصر دورے میں آپ کی والدہ سےملاتھا، ان کی سادگی بہت متاثر کن تھی۔
یاد رہے کہ پاکستان میں بھارتی ہائی کمشنر نے گیارہ دسمبر کو خط لاہور میں مریم نواز کو بھجوایا اور ساتھ میں انہیں یہ پیغام بھی دیا کہ یہ خط لندن میں نوازشریف کو بھجوا دیں ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News