Advertisement
Advertisement
Advertisement

جانیے، جادوگروں کی چالوں کے اصل حقائق

Now Reading:

جانیے، جادوگروں کی چالوں کے اصل حقائق
جادوگروں کی چالوں

جادوگروں کو اپنے فن میں ایسی مہارت حاصل ہوتی ہے جس کی مدد سے وہ باآسانی کسی بھی عام شخص کو دھوکہ دے سکتے ہیں۔

ان جادوگروں کو یہ چالیں سیکھنے میں کئی سالوں کا تجربہ حاصل ہوتا ہے تب جاکر یہ دنیا کے سامنے اپنے فن کا باآسانی مظاہرہ کرنے میں کامیاب ہوتے ہیں۔

جادوگروں کی یہ چالیں دراصل ہاتھ کی صفائی ہوتی ہیں جس کو کرنے کے لئے چند طریقے مخصوص ہوتے ہیں۔

اس حوالے سے آج ہم اپنے صارفین کو جادوگروں کی عام چالوں کے حوالے سے کچھ معلومات فراہم کرینگے۔

1۔ بجلی کے بغیر بلب جلانا:

Advertisement

اکثر آپ نے دیکھا ہوگا کہ کچھ لوگ جادو کی زور سے بجلی کے بغیر بھی بلب جلا لیتے ہیں لیکن یہ کوئی جادو نہیں ہوتا ہے بلکہ یہ اس کا ایک طریقہ کار ہوتا ہے۔

اس کے لئے جادوگر خفیہ طور پر اپنے ہاتھ پر بلب کا بٹن لگاتا ہے اور ضرورت پڑنے پر اسے آن کردیتا ہے اور اسطرح جادو کی مدد سے بلب روشن ہوتا ہے۔

2۔ خالی ڈبے سے کبوتر نکالنا:

اکثر آپ نے دیکھا ہوگا کہ جادوگر خالی ڈبے سے کبوتر نکالتا ہے لیکن اصل میں یہ کوئی جادو نہیں ہے بلکہ انسانی دماغ کے ساتھ کھیلا جانے والا کھیل ہوتا ہے۔

اس کے لئے جادوگر جو خالی ڈبہ دکھاتا ہے اس میں خفیہ طور پر ایک اور خانہ ہوتا ہے جہاں پر پہلے سے کبوتر موجود ہوتا ہے۔

3۔ جڑی ہوئی رنگز:

Advertisement

جادوگر اکثر جڑی ہوئی رنگز کے ساتھ کھیلتے ہوئے نظر آتے ہیں جو کہ باآسانی الگ بھی ہوجاتی ہیں۔

دراصل وہ رنگز جادو کے روز سے جڑتی اور الگ نہیں ہوتی بلکہ ان کے سرے پر ایک چھوٹی سے جگہ موجود ہوتی ہے جس کی وجہ سے یہ الگ ہوجاتی ہیں۔

4۔ ہوا میں بیٹھنے والا شخص:

آپ سوچ رہے ہونگے کے لوگ جادو کی مدد سے ہوا میں بیٹھ جاتے ہیں یا ٹہر جاتے ہیں جو کہ انسانی عقل کے لئے ایک جادو ہوتا ہے۔

دراصل اس شخص کے پاس ایک ایسی اسٹیک موجود ہوتی ہے جو کہ ایک اسٹینڈ کا کام کرتی ہے اور اس پر زمین سے کچھ اوپر ایک سیٹ نما جگہ ہوتی ہے جہاں وہ بیٹھ جاتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دنیا کے سب سے چھوٹے پہاڑ کی اونچائی جان کر آپ حیران رہ جائیں گے
بھارتی شخص نے ناک کا استعمال کرتے ہوئے منفرد عالمی اعزاز اپنے نام کر لیا
سوشل میڈیا پر ’آل آئیز آن رفح‘ مہم زور پکڑ گئی
انوکھے فوبیا میں مبتلا بچے کو اسکول میں تعلیم حاصل کرنے سے روک دیا گیا
40 برس بعد اپنے مجسمے سے ملنے والی خاتون کا انوکھا اقدام
ایتھوپیا سے تعلق رکھنے والی خاتون کا انوکھا دعویٰ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر