ہفتے کے روز ایک چینی شہری راستہ بھٹکنے کی صورت میں کراچی کے علاقے کٹی پہاڑی کو سیاحتی مقام تصور کرتے ہوئے پہنچ گیا۔
کراچی: چینی شہری راستہ بھٹک گیا، کٹی پہاڑی پر جا پہنچا، بحفاظت ہوٹل پہنچا دیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق چینی شہری کا نام ماؤ فینکن ہے اور وہ بزنس ویزے پر پاکستان آیا ہوا ہے۔ علاقہ پولیس نے بتایا کہ چینی شہری ماؤ فینکن ایئر پورٹ سے غلط فہمی کی وجہ سے کٹی پہاڑی پہنچ گیا تھا۔ pic.twitter.com/29CvQpnkGU— Karachi Alerts™ (@Khi_Alerts) December 11, 2021
اس حوالے سے اطلاع موصول ہونے کی صورت میں مقامی پولیس حرکت میں آئی اور چینی شہری کو باحفاظت ہوٹل منتقل کیا گیا۔
اس حوالے سے جاری رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان گھومنے آئے چینی شہری کی شناحت ’ ماؤ فینکن‘ کے نام سے ہوئی ہے۔
رپورٹس کے مطابق چینی شہری بزنس ویزے پر پاکستان آیا ہوا ہے اور غلط فہمی کی صورت میں کٹی پہاڑی کے علاقے میں اتر گیا تھا۔
اس حوالے سے علاقائی پولیس کا کہنا ہے کہ چینی شہری ماؤ فینکن ایئر پورٹ سے غلط فہمی کی وجہ سے کٹی پہاڑی پہنچ گیا تھا تاہم جیسے کی اطلاعات موصول ہوئی تو فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے اسے باحفاظت ہوٹل تک پہنچایا گیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
