
آج کل کے نوجوان برگر کھانے کے بہت شوقین نظر آتے ہیں اور ان کی خواہشات کے مطابق کمپنیاں الگ الگ طرح کے برگرز بھی پیش کرتی ہیں۔
دیکھا جائے تو آج کی تاریخ میں اتنے برگرز موجود ہیں کہ کھانے سے پہلے انسان کو سوچنے کی ضرورت پڑتی ہے جبکہ اس سے پہلے صرف ایک سادہ سا عام سا بن کباب ہی دستیاب ہوتا تھا جو ہر کوئی مزے لے لے کر کھاتا تھا۔
آج ہم آپ کو انہی برگرز میں سے ایک برگر کے حوالے سے بتائیں گے جو کہ دلہن جیسا دکھتا ہے۔
یہ برگر کراچی کے علاقے ’چار مینار چورنگی‘ پر ملتا ہے جس کی قیمت 350 روپے ہے جس میں 2 الگ ذائقے موجود ہیں۔
اس کو بنانے والے کے مطابق یہ ان افراد کے لئے ہے جو شدید کنوارے ہیں اور شادی کے خواہشمند بھی ہیں۔
دراصل اس برگر کی تیاری میں استعمال کیا جانے والا بن لال رنگ کا ہوتا ہے جس میں لوازمات شامل کیے جاتے ہیں اور اسے اسپائیسی اور کرسپی کر کے پیش کیا جاتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News