
ایک خاتون کو کیک پر لگی موم بتیوں کو بجھانے پر زندگی کے بھیانک انجام سے دو چار ہونا پڑا ہے۔
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جو کہ امریکی ریاست سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون کی ہے اور اس میں انہیں ایک کیک پر بہت ساری موم بتیوں لگاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
اس ویڈیو کو دیکھ کر اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ کس طرح ایک خاتون جب موم بتیوں کو بجھانے کی کوشش کرتی ہیں تو اس کے بالوں میں آگ لگ جاتی ہے۔
اس واقعے سے خاتون کے بال اور بھنوں کو نقصان پہنچتا ہے اور آس پاس کے لوگ چیخ و پکار کرنا شروع کردیتے ہیں۔
اس حوالے سے رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اس خاتون کی شناحت اینا اوسٹر کے نام سے ہوئی ہے اور جس کی عمر 34 سال ہے۔
یہ خاتون اپنے بیٹے کے ساتھ ایک برتھ ڈے پارٹی کی میزبانی کر رہی تھیں اور اسی تقریب کے دوران یہ واقعہ بھی پیش آیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News