
رخصتی کے موقع پر نئی نویلی دلہن کا زیادہ رونا اس کی موت کا باعث ثابت ہوا ہے۔
بھارتی ریاست اوڈیشا میں ایک دلہن اپنی رخصتی کے وقت اتنی شدت اور برے انداز میں روئی کہ اس کا دل بند ہوگیا اور اسکی موت واقع ہوگئی۔
دلہن کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے اسے مردہ قرار دے دیا اور اسکی اصل وجہ دل کی حرکت بند ہونا بتائی گئی۔
دلہن کے حوالے سے اہل محلہ کا کہنا ہے کہ رخصتی کے وقت دلہن شدید دباؤ اور تناؤ کا شکار تھی کیونکہ اس کے والد کی موت بھی کچھ عرصہ قبل ہی ہوئی تھی۔
خیال رہے کہ یہ واقعہ جونپور کے گاؤں بینکا سے تعلق رکھنے والی گپتسواری ساہو بولانگی کے ساتھ پیش آیا جو بسیکیسن پرادھن نامی شخص کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News