بحرین میں 200 ملی لیٹر سے کم کی پلاسٹک کی بوتلوں پر پابندی عائد کردی گئی۔
مقامی میڈیا کے مطابق ایسی پلاسٹک کی بوتلیں جن میں 200 ملی لیٹر سے کم گنجائش کا لیکوئیڈ پیش کیا جا رہا ہو ان پر پابندی عائد ہوگی۔
ٹیسٹنگ اور میٹرولوجی ڈائریکٹوریٹ کے مطابق اس پابندی میں بوتلوں کی پیداوار، تقسیم اور پہلے سے پیک ہوئیں 200 ملی لیٹر کی پلاسٹک کی پانی کی بوتلوں کی درآمد شامل ہے۔
حکومت کی جانب سے یہ اقدام ماحول پر پڑنے والے پلاسٹک کے کچرے کے اثرات کو کم کرنے کے مقصد سے کیا گیا ہے۔
یہ فیصلہ نومبر میں گلاسگو میں منعقد ہونے والی یو این کلائمیٹ سمٹ COP26 کے بعد لیا گیا ہے۔ سمٹ میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ ماحول کو سب سے زیادہ نقصان پہنچانے والی اشیاء پر اس سال جون تک پابندی عائد کریں گے۔
یہ پابندی ان تمام پلاسٹک کے برتنوں پر عائد کی گئی ہے جن میں مختلف اقسام کا پانی بھرا جاتا ہے۔
اسسٹنٹ انڈر سیکریٹری فار ڈومیسٹک اینڈ فارن ٹریڈ شیخ حماد بن سلمان الخلیفہ کا کہنا تھا کہ جن شپمنٹس میں 200 ملی لیٹر سے چھوٹی بوتلیں ہوں گی، وزارت ان کو داخلے کی اجازت نہیں دے گی۔
انہوں نے کہا یہ نیا فیصلہ مقامی فیکٹریوں کے لیے بھی ہے جنہیں 200 ملی لیٹر سے کم کی بوتلیں سپلائی کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
