سب سے بڑی اسٹرابیری اگانے کا ریکارڈ جاپان کے ایک کسان کے نام تھا، اس
اسرائیلی کسان نے دنیا کی سب سے بڑی اسٹرابیری اگانے کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا ہے۔
برطانوی خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیل کے علاقے نتانیہ سے تعلق رکھنے والے چاہی ایریل نامی کسان کے خاندانی فارم میں اگنے والی دنیا کی سب سے بڑی اسٹرابیری کو گزشتہ برس جنوری میں چنا گیا گیا تھا۔
چننے کے وقت اسٹرابیری کا وزن 289 گرام تھا۔
چاہی ایریل کے خاندان نے یہ اعزاز گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کرانے کے لیے متعلقہ ادارے سے رابطہ کیا تھا ، اس وقت سے اسے ایک فریزر میں محفوظ کرلیا گیا تھا۔
ایک برس تک فریزر میں رہنے کی وجہ سے اسٹرابیری کا وزن آدھا رہ گیا ہے لیکن اب بھی یہ 140 گرام کے لگ بھگ ہے۔
عالمی اعزاز اپنے نام ہونے پر چاہی ایریل نے کہا کہ انہیں جب اس بات کا علم ہوا کہ یہ اعزاز انہیں نام ہوگیا ہے تو وہ خوشی سے اچھل پڑے، انہیں اور ان کے خاندان کو اس پر بہر خوشی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ گو کہ سب سے بڑی اسٹرابیری کا ریکارڈ چاہی ایریل نے اپنے نام کرلیا ہے لیکن طبی لحاظ سے یہ اسٹرابیری کھانے کے قابل نہیں رہی۔
واضح رہے اس سے پہلے سب سے بڑی اسٹرابیری اگانے کا ریکارڈ جاپان کے ایک کسان کے نام تھا، اس کی اگائی اسٹرابیر کا وزن 250 گرام تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
