اسلام آباد: برطانوی سرمایہ کاروں نے لیڈز بریڈ فورڈ اور ایسٹ مڈلینڈ سے اسلام آباد اور لاہور کے لیے پروازوں کا اعلان کردیا ہے۔
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان روٹ ہمیشہ سے بہت اہم اور مصروف رہا ہے اور یہی وجہ ہے کہ تمام فلائٹس ہمیشہ بھری ہوئی جاتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور برطانیہ کا تجارت کا حجم دو گنا کرنے پر اتفاق
اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے برطانوی سرمایہ کاروں نے آئی پی ایس ایئر ویز کے نام سے نئی ایئرلائن چلانے کا اعلان کردیا ہے۔
اس حوالے سے ایئرلائن کے ڈائریکٹرز کی جانب سے بریڈفورڈ میں تعارفی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ایئرلائن انتظامیہ نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ہم ہفتے میں براہ راست تین فلائٹس لیڈز بریڈفورڈ سے اسلام آباد اور دو فلائٹس ایسٹ مڈلینڈ سے لاہور اور اسلام آباد کے لیے شروع کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ پہلی پرواز کا آغاز 6 اگست سے ہوگا جبکہ آئی پی ایس ایئرلائن برطانیہ سے پاکستان مفت میت لے جانے کی سہولت بھی فراہم کرے گی۔
انتظامیہ کا مزید کہنا تھا کہ مستقبل میں سعودی عرب اور عراق کے لیے بھی برطانیہ سے براہ راست آپریشن شروع کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News