جانوروں کے درمیان محبت کے کئی مناظر آنکھوں کے سامنے سے گزرتے ہیں ایک ایسا ہی منظر آج ہم آپ کو دکھائیں گے جس میں ایک گوریلا شیر کے بچوں کے ساتھ کھیل رہا ہے۔

حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گوریلا 3 شیر کے بچوں کے ساتھ کھیل کود اور موج مستیاں کرنے میں مصروف ہے۔
وائر ل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گوریلا شیر کے بچوں کو کبھی اپنی گود میں لیتا ہے تو کبھی اپنے کاندھوں پر سوار کرتا ہے ۔
AdvertisementAny suitable caption for this beautiful clip?…. pic.twitter.com/NBWQzXSnf7
— Dr.Samrat Gowda IFS (@IfsSamrat) June 30, 2022
ویڈیو میں یہ بھی دیکھا جاسکتا ہے کہ گوریلا شیر کے بچوں کو ’فیڈر‘ سے دودہ پلانے میں مصروف ہے۔
ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین کی جانب سے تبصروں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔
کچھ صارفین نے اسے والہانہ محبت قرار دیا تو کسی نے کہا کہ جس طرح انسان آپس میں محبت کرتے ہیں اسی طرح جانور بھی کرتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
