Advertisement
Advertisement
Advertisement

سال 2023 میں کس ستارے کیلئےکونسا مہینہ برا ثابت ہو سکتا ہے؟ جانئیے

Now Reading:

سال 2023 میں کس ستارے کیلئےکونسا مہینہ برا ثابت ہو سکتا ہے؟ جانئیے
سال 2023

نومبر کونسے 4 ستاروں کیلئے خوش قسمت مہینہ ثابت ہوگا؟

سال 2023 میں کس ستارے کیلئے کونسا مہینہ برا ثابت ہو سکتا ہے ؟ آئیے اس اسٹوری میں جانتے ہیں۔

نیویارک سے تعلق رکھنے والی ماہر فلکیات لیسا اسٹارڈسٹ کی جانب سے سال 2023 کیلئے ہر برج کے حوالے سے پیش گوئی کی گئی ہے کہ کس برج کیلئے سال کا کون سا مہینہ بدقسمت ثابت ہوگا۔

برج جدی :جنوری

برج جدی کیلئے سال 2023 کا آغاز کچھ اچھا ثابت نہیں ہوگا لہٰذا ماہر فلکیات لیسا اسٹارڈسٹ اس ماہ برج جدی سے تعلق رکھنے افراد کو اپنے فیصلوں پر غور اور بڑے فیصلے لینے گریز کا مشورہ دیتی ہیں تاہم جنوری درمیان میں برج جدی کیلئے راستے صاف نظر آنے کا امکان ہے۔

برج اسد: فروری

Advertisement

 ماہر فلکیات لیسا اسٹارڈسٹ کے مطابق 2023 میں برج اسد سے تعلق رکھنے والے افراد کسی کیلئے سنجیدہ جذبات محسوس کریں گے لیکن سال میں دو مواقع ایسے ہیں جن پر ان کا تعلق اس کی مضبوطی کو جانچنے کیلئے آزمائش کا شکار ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: سال 2023 کن 5 ستاروں کیلئے خوش قسمت ثابت ہوسکتا ہے؟ جانیے

لیسا کی پیش گوئی کے مطابق ویلنٹائن ڈے کے چند روز بعد ہی آپ کے سابقہ پارٹنر کاآپ کی زندگی میں واپسی کا بھی امکان ہے۔

برج ثور : اپریل

2023 برج ثور کی پروفیشنل زندگی کو ٹریک پر لانے کیلئے ایک اہم سال ثابت ہوگا تاہم اس کے باوجود اپریل میں برج ثور کیلئے کچھ مشکلات اور رکاوٹیں ضرور موجود ہیں۔

لیسا کے مطابق برج ثور سے تعلق رکھنے والے افراد اپریل کے ماہ اضافی تناؤ محسوس کریں گے لہٰذا اس برج کے حامل افراد اس ماہ کوئی بھی خطرہ مول لینے سے گریز کریں۔

Advertisement

برج عقرب: مئی

ماہر فلکیات لیسا اسٹارڈسٹ کے مطابق 2023 کا مہینہ برج میزان کے حامل افراد کیلئےکئی اتار چڑھاؤ کا باعث بن سکتا ہے تاہم مئی کا مہینہ برج عقرب سے تعلق رکھنے والے افراد کی زندگی میں افراتفری کا سبب بھی بن سکتا ہے۔

برج دلو : جولائی

ماہر فلکیات لیسا اسٹارڈسٹ کے مطابق 2023 میں برج قوس سے تعلق رکھنے والے افراد کے لیے جولائی کا ماہ نامناسب ثابت ہوگا کیوں کہ اس ماہ رومانوی زندگی میں مشکل انھیں ڈسٹرب کرسکتی ہے۔

اس ماہ برج دلو کے مالی حالات میں بھی تنگی آسکتی ہے لہٰذا جولائی میں فضول اور بے دریغ خرچ سے گریز کریں۔

برج سنبلہ: اگست

Advertisement

لیسا کا کہنا ہے 2022 برج سنبلہ کیلئے ایک مشکل سال ثابت ہوا ہے  لیکن آئندہ برس برج سنبلہ کیلئے قدرے پرسکون ماحول کا باعث بنے گا تاہم اس کے باوجود 2023 میں اگست کا ماہ ہر برج سے تعلق رکھنے والے فرد کیلئے مشکل ترین ماہ ثابت ہوگا لیکن برج سنبلہ سے تعلق رکھنے والے فرد کیلئے مشکل ترین ثابت ہوگا لہٰذا اس ماہ محتاط انداز میں اپنے منصوبوں کو عملی جامہ پہنائیں۔

برج میزان: ستمبر

برج میزان سے تعلق رکھنے والے افراد نئے برس زندگی میں توازن رکھنے میں مشکلات کا شکار رہیں گے ، یہی نہیں ستمبر کا ماہ دشواری کا باعث بن سکتا ہے اس ماہ میزان کے حامل افراد کے لیے ایک مستحکم طرز زندگی سیٹ کرنا مشکل ہوگا جس سے وہ مطمئن ہوسکے۔

برج حمل: اکتوبر

ماہرین نے نئے برس 2023 میں برج حمل کی ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگی کے حوالے سے کئی پیچیدگیوں کی پیش گوئی کی ہے تاہم اس برج کیلئے لیسا کا کہنا ہے کہ اکتوبر کا مہینہ ایک ایسا ماہ ہے جو برج حمل کے منصوبوں میں مشکلات کا سبب بنے گا لہٰذا اس ماہ کسی بھی بڑی تبدیلی سے گریز کریں۔

برج جوزا: نومبر

Advertisement

لیسا اسٹارڈسٹ نے برج جوزا کے بد قسمت ماہ کے طور پر نومبر کا انتخاب کیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ جوزا کی ذاتی زندگی کیلئے نومبر مشکلات کا سبب بن سکتا ہے لہٰذااس ماہ اس برج سے تعلق رکھنے والے افراد کسی بھی مسائل میں الجھنے کے بجائے چھٹیوں کو انجوائے کریں۔

برج سرطان : دسمبر

برج سرطان کیلئے اس برس کئی مواقع موجود ہیں تاہم  سال کے پہلے 6 ماہ برج سرطان کیلئے ذاتی زندگی اور کسی شخص کے قریب ہونے کے کئی امکانات  ہیں لیکن سال کا آخری  ماہ برج سرطان کو حاصل کی گئی کامیابیوں کیلئے جذباتی ( مثبت انداز میں) کرسکتا ہے۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دنیا کے سب سے چھوٹے پہاڑ کی اونچائی جان کر آپ حیران رہ جائیں گے
بھارتی شخص نے ناک کا استعمال کرتے ہوئے منفرد عالمی اعزاز اپنے نام کر لیا
سوشل میڈیا پر ’آل آئیز آن رفح‘ مہم زور پکڑ گئی
انوکھے فوبیا میں مبتلا بچے کو اسکول میں تعلیم حاصل کرنے سے روک دیا گیا
40 برس بعد اپنے مجسمے سے ملنے والی خاتون کا انوکھا اقدام
ایتھوپیا سے تعلق رکھنے والی خاتون کا انوکھا دعویٰ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر