Advertisement
Advertisement
Advertisement

سال کے کچھ مہینے 31 اور کچھ 30 دنوں کے کیوں ہوتے ہیں؟

Now Reading:

سال کے کچھ مہینے 31 اور کچھ 30 دنوں کے کیوں ہوتے ہیں؟
سال کے کچھ

سال کے کچھ مہینے 31 اور کچھ 30 دنوں کے کیوں ہوتے ہیں؟

کیا آپ جانتے ہیں 30 فروری، 31 ستمبر اور 31 نومبر کی تاریخ کیوں نہیں آتی؟ کیلنڈر کو دیکھا جائے تو فروری کے مہینے میں صرف 28 دن ہوتے ہیں

 آئیے جانتے ہیں کچھ مہینے30 دن اور کچھ 31 دن کیوں ہوتے ہیں؟

سال کے 12 مہینوں کے دن برابر کیوں نہیں ہوتے ؟

اس وقت جو کیلنڈر استعمال کیا جاتا ہے اسے ’گریگورین‘ کیلنڈر کہا جاتا ہے۔

یہ کیلنڈر بنیادی طور پر جولین کیلنڈر پر مبنی ہے (اس میں کچھ تبدیلیاں کی گئی تھیں) جو قدیم روم کا کیلنڈر ہے۔

Advertisement

قدیم روم میں مہینے اسلامی سال کی طرح تھے یعنی ان کی تاریخیں چاند پر مبنی تھیں اور ایک سال 365.25 دنوں کا بنتا تھا۔

اس کے نتیجے میں قدیم ترین رومی کیلنڈرز میں 29 یا 30 دن کے مہینے ہوتے تھے اور زیادہ الجھا دینے والی بات یہ تھی کہ قدم روم نے قدیم یونان کے 10 مہینوں کے کیلنڈر کے خیال کو اپنایا تھا، تو لگ بھگ 60 دن شمار ہی نہیں ہوتے تھے۔

مثال کے طور پر 738 قبل مسیح میں قدیم رومی باشندے 10 مہینے کے کیلنڈر کا استعمال کرتے تھے اور سال کا آغاز مارچ سے ہوتا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: انسانی تاریخ کا سب سے طویل ترین سال کونسا تھا؟

بعد ازاں باقی بچ جانے والے 60 یا اسے زیادہ دنوں کے لیے جنوری اور فروری کا اضافہ 700 قبل مسیح کے کیلنڈر میں کیا گیا۔

اس زمانے میں جنوری سال کا پہلا اور فروری سال کا آخری مہینہ تھا اور یہ سلسلہ 424 قبل مسیح تک برقرار رہا۔

Advertisement

جولیس سیزر نے 46 قبل مسیح میں رومی کیلنڈر کو تبدیلی کرتے ہوئے فروری کے علاوہ ہر مہینے کو 30 یا 31 دنوں کا کردیا، اس کیلنڈر میں اگست کا مہینہ 30 دن کا تھا۔

اس کیلنڈر میں فروری کا مہینہ 29 دنوں کا ہوتا تھا اور ہر 4 سال بعد اسے 30 دن کا کردیا جاتا۔

رومی شہنشاہ آگستس نے فروری سے ایک دن لیا یعنی اسے 29 کی جگہ 28 دن کا کردیا اور اگست کو 31 دنوں والا مہینہ بنادیا۔

تو جب سے سال کے 7 مہینے 31 دن، 4 مہینے 30 دن جبکہ ایک مہینہ 28 دن کا ہوتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دنیا کے سب سے چھوٹے پہاڑ کی اونچائی جان کر آپ حیران رہ جائیں گے
بھارتی شخص نے ناک کا استعمال کرتے ہوئے منفرد عالمی اعزاز اپنے نام کر لیا
سوشل میڈیا پر ’آل آئیز آن رفح‘ مہم زور پکڑ گئی
انوکھے فوبیا میں مبتلا بچے کو اسکول میں تعلیم حاصل کرنے سے روک دیا گیا
40 برس بعد اپنے مجسمے سے ملنے والی خاتون کا انوکھا اقدام
ایتھوپیا سے تعلق رکھنے والی خاتون کا انوکھا دعویٰ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر