
اس موم بتی میں ایسا خاص کیا کہ ہر ایک اسے کھانا چاہے؟
اس موم بتی میں ایسا خاص کیا کہ ہر ایک اسے کھانا چاہے؟
موم بتی دورِ قدیم سے ہمیشہ روشنی کے لیے استعمال ہوتی رہی ہے لیکن جوں جوں وقت بدل رہا ہے اسکے استعمال میں بھی جدت آتی جا رہی ہے۔
جہاں موم بتی کا استعمال اندھیرے میں اُجالا کرنے کے لیے کیا جاتا ہے وہیں اس کا استعمال سجھاوٹ ساتھ ہی کیک کی شان بڑھانے کے لیے بھی کیا جاتا ہے۔
Advertisement
AdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
لیکن آج جو سوشل میڈیا پرموم بتی کے انوکھے استعمال کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے اس دیکھ کر تمام سوشل میڈیا صارفین حیران رہ گئے ہیں۔
مزید پڑھیں
https://www.bolnews.com/urdu/amazing/2023/01/939839/
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی موم بتی کوئی عام موم بتی نہیں ہے بلکہ مکھن سے تیارکی گئی موم بتی ہے جسے اب آپ کھا بی سکتے ہیں۔
اس موم بتی کو کیک پر استعمال کرنے میں کوئی کبھات نہیں ہو گی کیونکہ یہ کیک کا ذائقہ خراب نہیں بلکہ دوبالا کر دے گی۔
اس کے علاوہ اپنی کھانے کے ٹیبل کو خوبصورت کے ساتھ ساتھ ماحول میں اچھی خوشبو کو پیدا کرنے کے لیے بھی اس موم بتی کا استعمال کیا جاسکتا ہے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ کھانے کی ٹیبل پر جب بھی آپ اس مکھن سے تیار کی گئی موم بتی کو جلائے گئے تو اس کی خوشبو آپ کو اسے کھانے پر مجبور کر دیگی اور اچھی بات یہ ہے کہ آپ کو اپنا دل مارنا بھی نہیں پڑے گا کیونکہ آپ اسے با آسانی طور پر بریڈ اور دیگر کھانے کی اشیا کے ساتھ ملا کرکھا سکتے ہیں۔
سوشل میڈیا پرمکھن سے تیار کی گئی اس موم بتی کی ویڈیو پر متعدد کمنٹس کیے جا رہے ہیں۔
ایک صارف نے اس ویڈیو پر کمنٹ کرتے ہوئے کھا کہ مکھن اور وہ بھی گرم گرم مزہ ہی آ جائے گا اس موم بتی کو کھا کر۔
جبکہ ایک صارف نے کھا کہ 2023 میں روشنی اور خوشبو پھیلانے کے ساتھ مزے دار ذائقے والی اس موم بتی کو خوش آمدید۔
واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر اکثر نت نئی اور حیران کر دینے والی چیزیں وائرل ہو جاتی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News