سچا عشق؛ محبوبہ کی خاطر نوجوان ڈکیت بن گیا
بھارت میں ایک نوجوان نے ثابت کر دیا کہ جب پیار سچا ہو تو عاشق کچھ بھی کرنے کو تیار ہوجاتاہے۔
سوشل میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک 18 سالہ نوجوان کو مشرقی دہلی میں اپنی گرل فرینڈ کے لیے مہنگے تحائف خریدنے کے لیے موبائل فون چھیننے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔
پولیس نے بتایا کہ کیف نامی اس نوجوان نے انکشاف کیا کہ اس کی گرل فرینڈ کو مہنگے تحائف کا شوق ہے جس کی وجہ سے وہ شاہدرہ اور شمال مشرقی دہلی کے علاقے میں پیدل چلنے والوں سے فون چھین کر کسی نامعلوم شخص کو اچھے نرخ پر فروخت کرتا تھا۔
پولیس نے مزید کہا کہ اس کے قبضے سے 2 موبائل فون اور ایک سکوٹر برآمد ہوا ہے۔
اس نوجوان نے دو روز قبل اپنے دوست کے ساتھ مل کر ایک شخص سے اس وقت موبائل فون چھینا جب وہ فون پر بات کر رہا تھا۔
ملزم اپنے دوست کے ساتھ موٹر سائیکل پر فرار ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں: حسینہ ڈاکو کی محبت میں گرفتار، جیل سے باہر آتے ہی منگنی کرلی
اگلے ہی روز پولیس نے ایک اطلاع ملنے کے بعد جال بچھا دیا کہ کیف چھینا ہوا موبائل فون فروخت کرنے سندر نگری کے قریب آئے گا۔
ڈپٹی کمشنر آف پولیس (شاہدرہ) روہت مینا نے کہا کہ جیسے ہی اسے دیکھا گیا تو اسے گرفتار کر لیا گیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
