اپنے دوستوں کے ساتھ ہاسٹل کی لفٹ میں کھڑا نوجوان اچانک چھٹی منزل سے گر گیا۔
بھارتی ریاست راجستھان کے علاقے کوٹا میں ایک چونکا دینے والا واقعہ پیش آیا، جہاں اپنے دوستوں کے ساتھ ہنستا ہوا لڑکا اچانک لفٹ میں پھسل گیا اور ہاسٹل کی چھٹی منزل سے گر کر ہلاک ہوگیا۔
اس افسوسناک واقعے کی سی سی ٹی وی ویڈیو کیمرے میں قید ہوگی، جس نے سب کے ہوش اڑا دیے ہیں۔
Kota: Student dies after falling from sixth floor of hostel; probe on.#Kota pic.twitter.com/LPuENsi7hK
Advertisement— TIMES NOW (@TimesNow) February 3, 2023
سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ چار لڑکے ایک لفٹ میں موجود ہیں، ایک دوسرے کے ساتھ ہنسی مذاق کر رہے ہیں ، لفٹ کھلتے ہی تین لڑکے باہر نکلنے لگتے ہیں جبکہ چوتھا لڑکا جوتا پہننے کیلئے دوسری جانب لگی ہوئی جالی سے ٹیک لگاتا ہے، وہ جالی ٹوٹی ہوتی ہے جس کی وجہ سے وہ ٹیک لگاتے ہی پھسل کر لفٹ کے نیچے گرجاتا ہے۔
پیچھے موجود اس کے دوست حیران ہوتے ہیں کہ یہ کیا ہوگیا، پھر تینوں باہر کی جانب دوڑ لگاتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
