بزنس مین نے میسی کے فین کو فٹبال کی تھیم والا گھر تحفے میں دیدیا
دبئی میں مقیم بزنس مین نے بھارتی ریاست کیرالہ میں عالمی شہرت کے حامل فٹ بالر لیونل میسی کے مداح کو فٹبال کی تھیم والا گھر تحفے میں دے دیا۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق دو بیڈ روم والے اس گھر میں نیلے اور سفید تھیم میں رنگ کیا گیا ہے ،جبکہ اس کی چھت پر بھی ایک دیوہیکل فٹبال ہے۔
اس کے علاوہ میسی کی جرسی کے ساتھ ان کا شرٹ نمبر 10 بھی لکھا ہوا ہے۔
قطر میں کھیلے گئے فیفا ورلڈ کپ کے دوران زبیر نامی نوجوان نے مقبولیت حاصل کی تھی، حیران کن طور پر اس پرستار کو 1904 کے بعد سے کھیلے گئے ہر فیفا ورلڈ کپ میچ کے تمام اعداد و شمار زبانی یاد ہیں، جس سے انہیں سوشل میڈیا پر کافی پذیرائی ملی تھی۔
ویڈیو دیکھیں:
ورلڈ کپ کے دوران بزنس مین نے زبیر کو قطر لے جانا چاہا لیکن انہوں نے اپنی والدہ کی بیماری کی وجہ سے پیشکش کو ٹھکرا دیا تاہم دبئی کے رہائشی نے زبیر کے لیے کچھ کرنے اور اسے خصوصی تحفہ فراہم کرنے کا تہیہ کر رکھا تھا۔

دوسری جانب برنس مین کی جانب سے گھر کا تحفہ دینے پر زبیر نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسے گھر میں رہنا ایک خواب تھا۔

مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
