
شادی کو یادگار بنانے کیلئے دلہن کا انوکھا اقدام؛ تصویر وائرل
بھارت کی ریاست بہار میں شادی کے دوران اسپیکر کی تیز آواز سے دلہے کو دل کا دورہ پڑا جوکہ جان لیوا ثابت ہوا۔
سوشل میڈیا رپورٹس کے مطابق ضلع سیتامڑھی میں شادی کی تقریب جاری تھی جس میں ڈی جے نے ماحول کو خوشگوار بنانے کیلئے تیز آواز میں گانے لگائے ہوئے تھے۔
تقریب کے دوران تیس سالہ دلہا سریندر کمار نے ڈی جے کو کئی بار اسپیکر کی آواز ہلکی کرنے کی ہدایت کی لیکن اس نے نظر انداز کر دیا۔
تھوڑی دیر بعد دلہا اچانک سے اسٹیج پر گر پڑا، جسے فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا لیکن تب تک اس کی موت واقع ہو چکی تھی۔
ڈاکٹروں نے بتایا کہ اسپیکر کی تیز آواز سے دلہا کو دل کا دورہ پڑا۔
یہ بھی پڑھیں: ایک عام عادت جو آپ کی شادی ناکام بنا سکتی ہے
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News