
ہائے رے مہنگائی؛ دلہا دلہن کی گدھا گاڑی پر انٹری
مہنگائی نے عوام کی کمر ہی توڑ دی ہے، اشیاء کی قیمتیں صارفین کی قوت خرید سے بڑھ گئی ہیں، جس کے باعث ہر طبقے کے افراد کو ضروریات زندگی پوری کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔
سوشل میڈیا پر ایک جوڑے کی ویڈیو کافی وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دلہا دلہن کسی لگژری گاڑی کے بجائے گدھا گاڑی پر سوار ہوکر ہال میں انٹری دے رہے ہیں۔
دُلہا رسی پکڑ کر گدھے کو چلا رہا ہے جبکہ اس کے برابر میں بیٹھی دُلہن بھی اس منفرد انٹری سے خوب خوش نظر آرہی ہے۔
وائرل ویڈیو دیکھیں:
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News