
امریکی حکومت کے پاس خلائی مخلوق کی لاشیں ہیں، سابق انٹیلی جنس اہلکار کا دعویٰ
سابق امریکی محکمہ دفاع نیشنل جیو اسپیشل انٹیلی جنس ایجنسی کے اہلکار ڈیوڈ گرش نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی حکومت کے پاس خلائی مخلوق کی لاشیں ہیں۔
برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق امریکی کانگریس میں خلائی مخلوق سے متعلق ایک سماعت کے دوران ڈیوڈ گرش نے کہا کہ امریکی حکومت 1930 کی دہائی سے خلائی مخلوق کے ساتھ ہوئے قریبی مقابلوں کو چھپا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نے زمین پر گر کر تباہ ہونے والے ’ یو ایف اوز‘ کی باقیات کو برآمد کیا ہے۔
یہ پوچھے جانے پر کہ کیا تباہ شدہ ’یو ایف اوز‘ سے کوئی لاشیں برآمد ہوئی ہیں، گرش نے جواب دیا کہ بائیولوجکس (حیاتیاتی) نمونے دریافت ہوئے ہیں۔
جب ان سے ان بائیولوجکس کے بارے میں پوچھا گیا کہ وہ ’انسانی ہیں یا غیر انسانی‘تو انہوں نے کہا کہ ’غیر انسانی‘، یہ ان لوگوں کا اندازہ تھا جن سے میں نے پروگرام کے بارے میں بات کی تھی۔
گرش نے مزید کہا کہ انہوں نے خود کوئی اجنبی لاشیں نہیں دیکھی ہیں لیکن وہ متعدد ساتھیوں کے بارے میں جانتے ہیں جو ’یو ایف اوز‘ سرگرمی سے جسمانی طور پر زخمی ہوئے تھے۔
Former U.S. intelligence official David Grusch claims under oath that aliens exist and that the U.S. government is in possession of UFOs and non-human bodies 🤯👽 pic.twitter.com/Qu7KZGs9v3
— Daily Loud (@DailyLoud) July 26, 2023
گرش نے کہا کہ پچھلے چار سالوں میں انہوں نے 40 گواہوں سے بات کی ہے جنہوں نے خفیہ ریورس انجینئرنگ پروگراموں میں حصہ لیا تھا جس میں حادثے کے ملبے سے یو ایف اوز کو دوبارہ بنانے کی کوشش کی تھی۔
انہوں نے کہا کہ وہ جانتے ہیں کہ اجنبی ملبہ کہاں چھپا ہوا ہے لیکن وہ صرف کانگریس کے ارکان کو ذاتی طور پر مقامات کا انکشاف کریں گے۔
گرش نے مزید کہا کہ امریکی حکومت کے دفاعی بجٹ میں سے کئی سالوں سے خفیہ منصوبوں کو فنڈز فراہم کرنے کے لیے رقم خفیہ طور پر استعمال کی جاتی رہی ہے ۔
کانگریس مین ٹِم برچیٹ نے سماعت کو بتایا کہ ٹیکس دہندگان کی ایک بلین ڈالر کی رقم ہر سال سرکاری فنڈز سے غائب ہو جاتی ہے اور اس کا کوئی حساب نہیں ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News