
مگرمچھ کو باربی کیو کرنے پر شیف کو نو سال قید کا سامنا
سوشل میڈیا پر مشہور ایک شیف مگرمچھ کو باربی کیو کرنے کی ویڈیو اپلوڈ کرنے کے بعد مشکل میں پھنس گئے ہیں۔
میکسیکن شیف ریگیو پیریلیرو نے 27 جون کو فیس بک پر ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے اپنے فالوورز کو دکھایا کہ انہوں نے کس طرح مگر مچھ کو باربی کیو کیا۔
ویڈیو میں مگرمچھ کو اپنے جبڑوں کے درمیان ایک سیب کے ساتھ سر سے پاؤں تک بغیر کھال کے دیکھا جاسکتا ہے۔
ریگیو نے باربی کیو کرنے سے پہلے مگر مچھ کو مصالحے کے مکسچر میں اچھی طرح لیپ کیا اور بعد میں اس کا پکا ہوا گوشت ٹیکو میں ڈال دیا۔
انہوں نے ویڈیو میں وضاحت کی کہ اس مگرمچھ کی نسل خطرے سے دوچار نہیں ہے اور یہ ٹباسکو سے آتا ہے۔ اس کا گوشت انسانی استعمال کے لیے ہے۔
تاہم بعض صارفین کا کہنا ہے کہ انہیں ایسا کرنے پر نو سال تک قید ہو سکتی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News