وہیل مچھلیوں کی بڑی تعداد میں موت کا ایک اور واقعہ
آسٹریلیا کے ساحل پر 100 کے قریب پائلٹ وہیل پھنس گئیں جن میں سے 50 ہلاک ہوگئیں۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق محکمہ برائے بائیو ڈائیورسٹی کے منیجر پیٹر ہارٹلے کا کہنا ہے کہ انہوں نے مرنے والی وہیل کی گنتی کی جو 50 تھیں۔
انہوں نے کہا کہ 46 وہیل زندہ بچ گئی ہیں اور انہیں سمندر میں واپس لے جانے کی کوشش جاری ہے۔
سینکڑوں کی تعداد میں رضاکار بھی وہیل کو زندہ بچانے کے لیے ساحل پر موجود ہیں۔
متعلقہ حکام کی جانب سے سیاحوں کو ساحل سے دور رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
گزشتہ سو سال کے دوران یہ دوسرا واقعہ ہے کہ وہیل مچھلیوں کی اتنی بڑی تعداد پانی سے باہر آکر موت کے منہ میں چلی گئی۔
ایک ہفتہ قبل اسکاٹ لینڈ کے ساحل پر بھی 55 پائلٹ وہیل پھنس کر مرگئی تھیں۔
پائلٹ وہیل اپنے مضبوط سماجی رشتوں اور بندھن میں خاصی مشہور ہیں ، اگر کوئی ایک مچھلی کسی مشکل کا شکار ہوتی ہے تو باقی تمام بھی اس کے پیچھے آتی ہیں۔
خیال کیا جارہا ہے کہ کوئی ایک مادہ وہیل بچے کو جنم دینے کے باعث بیمار ہو کر ساحل پر آگئی ہوگی جبکہ باقی تمام نے بھی اس کی پیروی کی۔
اس سے قبل برطانیہ میں سب سے زیادہ تعداد میں 126 وہیل مچھلیوں کے مرنے کا واقعہ 1927 میں پیش آیا تھا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
