
معروف ریسلر انڈر ٹیکر اور خطرناک شارک کا سمندر میں آمنا سامنا
انڈر ٹیکر کے نام سے مشہور ڈبلیو ڈبلیو ای ریسلر کی ایک سمندر میں شارک کے ہمراہ ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔
مارک کیل اوے (انڈر ٹیکر) کی اہلیہ مشیل نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئیٹر پر کچھ ویڈیوز شیئر کیں۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ انڈر ٹیکر ایک صاف شفاف ساحل پر کھڑے ہیں جہاں ایک چھوٹی شارک ان کے پاس گھوم رہی ہے اور وہ کسی خوف کی بجائے اطمینان سے کھڑے اسے دیکھ رہے ہیں۔
I was simply enjoying a book on the beach when this “vegetation” looked a lot like a shark…..so I text hubby @undertaker 🦈😳kinda digging that last picture …A LOT😍#myprotector 🖤 pic.twitter.com/z9goXelzNT
Advertisement— McCool (@McCoolMichelleL) July 9, 2023
مشیل مک کول نے ویڈیو کے کیپشن میں انڈر ٹیکر کو ’میرا محافظ‘ کا نام دیا ہے۔
ان کی بیگم نے بعد میں ایک اور ٹوئیٹ میں انکشاف کیا کہ یہ نرس شارک ہے جو عموماً حملہ نہیں کرتی۔ تاہم اس وقت انہیں اور ان کے شوہر کو اس کا کچھ بھی علم نہ تھا۔
🤣except it was real…..but just a big, beautiful nurse shark…not that my sweet @undertaker knew that when he came out! #myprotector 😍 @SKWrestling_ pic.twitter.com/syaeXWeFa3
Advertisement— McCool (@McCoolMichelleL) July 9, 2023
واضح رہے کہ دنیا بھرکے ساحلوں پر شارک عام افراد پر حملہ کرکے انہیں زخمی یا موت سے ہمکنار کرچکی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News