Advertisement
Advertisement
Advertisement

دنیا کے واحد بے داغ زرافے کی پیدائش

Now Reading:

دنیا کے واحد بے داغ زرافے کی پیدائش
زرافہ

دنیا کے واحد بے داغ زرافے کی پیدائش

ایک چڑیا گھر کا دعویٰ ہے کہ ان کے ایک زرافے نے ناقابل یقین حد تک نایاب بے داغ زرافے کے بچھڑے کو جنم دیا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست ٹینیسی کے ایک چڑیا گھر میں عجیب و غریب زرافے کی پیدائش ہوئی ہے جس کی جلد پر عام زرافوں کی طرح دھبے نہیں ہیں اور وہ بلکل بے داغ ہے۔

چڑیا گھر کے حکام نے اس نایاب زرافے کی پیدائش کا اعلان کیا اور ان کا کہنا ہے کہ ہمارے خیال میں یہ  موجودہ وقت میں دنیا کا واحد بے داغ  زرافہ ہے۔

چڑیا گھر کی انتظامیہ نے کہا کہ جیسے ہی مادہ زرافے کی پیدائش ہوئی تھی عملے نے جلد ہی اس بات کا اندازہ لگا لیا کہ یہ بچہ انفرادیت کے لحاظ سے سب سے الگ ہے۔

اطلاعات کے مطابق اس سے قبل 1972 میں جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو کے ایک چڑیا گھر میں ایسا زرافہ پیدا ہوا تھا جس کا نام توشیکو رکھا گیا تھا۔

Advertisement

چڑیا گھر نے یہ بھی بتایا کہ زرافے  کے لیے چار ناموں پر غور کیا جارہا ہے جو کہ یہ ہیں: کیپکی، فریالی، شکیری اور جمیلہ۔ اس  کے لیے شہریوں سے ممکنہ ناموں پر ووٹ ڈالنے کے لیے کہا جائے گا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دنیا کے سب سے چھوٹے پہاڑ کی اونچائی جان کر آپ حیران رہ جائیں گے
بھارتی شخص نے ناک کا استعمال کرتے ہوئے منفرد عالمی اعزاز اپنے نام کر لیا
سوشل میڈیا پر ’آل آئیز آن رفح‘ مہم زور پکڑ گئی
انوکھے فوبیا میں مبتلا بچے کو اسکول میں تعلیم حاصل کرنے سے روک دیا گیا
40 برس بعد اپنے مجسمے سے ملنے والی خاتون کا انوکھا اقدام
ایتھوپیا سے تعلق رکھنے والی خاتون کا انوکھا دعویٰ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر