
پرنس ہیری کا ایچ آئی وی سے متاثرہ بچوں کیلئے اہم اقدام کرنے کا فیصلہ
ڈیوک آف سسیکس پرنس ہیری کی جناب سے ایچ آئی وی سے متاثرہ بچوں کی امداد کیلئے فنڈز اکھٹے کرنے کے لئے اہم فیصلہ کیا گیا ہے۔
میگھن مارکل اور پرنس ہیری کے دوست اور شاہی ماہر اومڈ اسکوبی نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر ڈیوک کا بیان پوسٹ کیا۔
Prince Harry to play in @Sentebale Polo Cup in Singapore on Aug 12, raising money for projects helping children affected by poverty, inequality and HIV/AIDS.
Harry and @nachofigueras will also join a @ISPSHanda summit on the power of sport and philanthropy in Tokyo on Aug 9. https://t.co/HIPJ6QTvox pic.twitter.com/K3FLuwVtp1
Advertisement— Omid Scobie (@scobie) July 31, 2023
پرنس ہیری کے بیان کے مطابق “سالانہ پولو کپ سینٹبیل کے اہم کام کو یقینی بنانے کے لیے ضروری ہے تاکہ بچے اور نوجوان صحت مند اور ترقی کی منازل طے کر سکیں۔ اس سال اکٹھے کیے گئے فنڈز ہمارے کلبز اور کیمپس پروگرام کو سپورٹ کریں گے، جو کہ ا ایچ آئی وی کے مرض میں مبتلا نوجوان مدد فراہم کرتا ہے۔
“ایسے وقت میں جہاں ایچ آئی وی پازیٹیو ہونا موت کی سزا نہیں ہے، ہم نوجوانوں کو ان کے صحت مند رہنے اور اس بدنما داغ کو ختم کرنے کے لیے بااختیار بنا رہے ہیں تاکہ وہ اس تاثر کو توڑ سکیں۔”
پرنس ہیری نے مزید کہا، “ہمیں اگست میں مشہور سنگاپور پولو کلب میں واپسی پر خوشی ہے، اور ایک بار پھر پولو کمیونٹی اور اپنے اسپانسرز، خاص طور پر ISPS ہانڈا کے، لیسوتھو اور بوٹسوانا کے نوجوانوں کے ساتھ جاری وابستگی کے لیے بے حد مشکور ہیں۔ “
یہ بیان ان افواہوں کے درمیان آیا ہے جب شہزادہ ہیری نے خفیہ طور پر شہزادہ ولیم سے صلح کے لیے رابطہ کیا ہے۔
اسکوبی نے ٹویٹ کیا، “پرنس ہیری 12 اگست کو سنگاپور میں سینٹیبل پولو کپ میں کھیلنے کے لیے، غربت، عدم مساوات اور ایچ آئی وی/ایڈز سے متاثرہ بچوں کی مدد کرنے والے منصوبوں کے لیے رقم اکٹھا کریں گے۔
خیال رہے کہ چیریٹی کی بنیاد پرنس ہیری اور پرنس سیسو نے رکھی تھی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News