
پرنس ہیری کے نام سے پہلے ’ہز رائل ہائنس‘ کا لقب ہٹا دیا گیا
برطانیہ کے شاہی خاندان نے شہزادہ ہیری کے نام سے پہلے ہز رائل ہائنس کا لقب ہٹا دیا گیا ہے۔
اس حوالے سے جاری رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ شاہی خاندان کی ویب سائٹ سے شہزادہ ہیری کے نام سے پہلے ہز رائل ہائنس کو ہٹا دیا گیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق شاہی خاندان کا یہ اقدام شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کے امریکا منتقل ہونے سے متعلق معاہدے کا حصہ ہے۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ معاہدے کے مطابق شہزادہ ہیری اپنے نام کے ساتھ ہز رائل ہائنس کا لقب استعمال نہیں کر سکیں گے۔
اب ویب سائٹ پرنس ہیری کا عہدے کے متعلق بتایا گیا ہے کہ، “ڈیوک آف سسیکس تخت کی قطار میں پانچویں نمبر پر ہے اور کنگ اور ڈیانا، ویلز کی شہزادی کا چھوٹا بیٹا ہے۔”
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News