
انگلینڈ میں شوربے کے تالاب میں پہلوانوں کی کُشتی
برطانیہ میں ورلڈ گریوی ریسلنگ چیمپئن شپ کا ہر سال انعقاد کیا جاتاہے، یہ غیر معمولی مقابلہ چیریٹی کے لیے رقم جمع کرنے کے لیے منعقد کیا جاتا ہے۔
پہلوانی کے یہ مقابلے گزشتہ 12 برس سے انگلینڈ میں منعقد کروائے جارہے ہیں، اس منفرد مقابلے کے لیے ایک تالاب کو شوربے سے بھرا جاتا ہے، پھر پہلوان شوربے میں اترتے ہیں اور ایک دوسرے کو چت کرنے کی کوشش کرتے نظر آتے ہیں۔
ہر سال کی طرح 2023 میں بھی بہت سے لوگوں نے اس “جنگلی اور عجیب کشتی کے مقابلے” میں حصہ لیا۔
ایونٹ کی آفیشل ویب سائٹ کے مطابق، ” شرکا کو شوربے میں 2 منٹ تک کشتی لڑنی ہوتی ہے، اس کشتی میں فینسی ڈریس، کامیڈی ، اور تفریح” کے لیے بھی انتظامات کیے جاتے ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News