ویڈیو؛ ترک لڑکیاں دُلہا کو دیکھ کر چائے کیوں گراتی ہیں؟
دنیا بھر میں شادی اور رشتوں کے حوالے سے مختلف رسومات رائج ہیں کچھ دلچسپ ہیں تو کچھ ایسی بھی ہیں جنھیں دیکھ کر حیرت ہو۔
اگر ہم بات کریں اسلامی ملک ترکی کی تو وہاں رشتے کیلئے آئے لڑکے کو ہاں کرنے کا بھی ایک منفرد طریقہ ہے ، جسے آج کل سوشل میڈیا پر کافی شیئر کرکے اس حوالے سے بات کی جا رہی ہے۔
ترک لڑکی کواگر دولہا پسند آجائے تو اس کا اظہاروہ چائے گرا کر کرتی ہے۔
بَر دکھاوا نامی اس رسم میں لڑکی والے لڑکے کو دیکھنے کے لیے اس کے گھر جاتے ہیں یا پھر اس کو لڑکی والے فیملی سمیت اپنے گھر بلاتے ہیں لڑکی اور اس کا خاندان لڑکے کو دیکھتا ہے اور پسند آنے پر بات آگے بڑھائی جاتی ہے۔
اس موقع پر لڑکی جب لڑکے کو دیکھنے کے لیے اس کے پاس چائے لے کر آتی ہے اور اگر اسے لڑکا اپنے جیون ساتھی کے طور پر پسند آ جائے تو اسی وقت تھوڑی کی چائے ٹرے میں گرا دیتی ہے جس کا مطلب لڑکی کا رشتے کے لیے ہاں کرنا ہوتا ہے۔
واضح رہےکہ اسی رسم کے حوالے سے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک لڑکی آتی ہے اور لڑکے کے سامنے چائے کی ٹرے رکھ کر اسے دیکھتی ہے اور پھر تھوڑی سے چائے چھلکاتے ہوئے شرماتی اور مسکراتی ہوئی وہاں سے چلی جاتی ہے۔
اس کے بعد اسی جوڑے کو ہنستے مسکراتے دکھایا گیا ہے اور ویڈیو میں مینشن ہے کہ یہ جوڑا شادی کے بعد خوشگوار زندگی گزار رہا ہے۔
ویڈیو دیکھیں:
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
