سردی میں کپڑے دھونے سے پہلے یہ احتیاط لازمی کریں !
سردی کے موسم میں ٹھنڈے پانی میں ہاتھ ڈالنا مشکل ہو جاتا ہے لیکن کپڑے دھوئے بغیر چارہ بھی کوئی نہیں، اس لئے آج ہم اس مسٗلے کے حل کیلئے آپ کو چند طریقے بتائیں گے۔
کوئی داغ ہے تو پہلے صاف کرلیں
سردی کے موسم میں کم سے کم کپڑے دھونے کے لئے ایک عادت یہ اپنا لیں کہ جس کپڑے میں کوئی داغ یا دھبہ لگ جائے تو اسے دھونے سے پہلے صاف کرلیں۔
اس کے لئے کسی موٹے کپڑے یا تولیے کو سرف ملے پانی سے بھگو کر داغ پر ملیں تاکہ کپڑا صاف ہوجائے۔
اس طرح دھوتے ہوئے ٹھنڈے پانی میں مشقت نہیں کرنی پڑے گی۔
پہلے سے بھگو دیں
اگر ہاتھ سے کپڑے دھو رہے ہیں تو لازمی طور پر میلے کپڑوں کو کچھ دیر پہلے سرف ملے پانی میں بھگو دیں اور کوشش کریں کہ پانی گرم ہو تاکہ میل نکل جائے۔
اس کے بعد جب آپ بھیگے ہوئے کپڑے دھوئیں گے تو زیادہ رگڑنا نہیں پڑے گا۔
یہ بھی پڑھیں: کپڑے دھوتے وقت مشین میں فوائل پیپر کی بال بنا کر ڈالنے سے کیا فائدہ ہوتا ہے؟
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
