Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستانی کھانوں کے دلدادہ دھونی کو فخر عالم کی بڑی پیشکش

Now Reading:

پاکستانی کھانوں کے دلدادہ دھونی کو فخر عالم کی بڑی پیشکش
دھونی

پاکستانی کھانوں کے دلدادہ دھونی کو فخر عالم کی بڑی پیشکش

بھارتی  کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور وکٹ کیپر بلے باز مہندرا سنگھ دھونی بھی پاکستانی کھانوں کے دلدادہ نکلے۔

مہندرا سنگھ دھونی کو نہ صرف ان کی قائدانہ صلاحیتوں بلکہ ان کے ساتھی کھلاڑیوں سمیت دیگر ٹیم کے کھلاڑیوں سے میل جول اور بہترین رویے کی بناء پر  بھی کافی پسند کیا جاتا ہے۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان دو طرفہ سیریز ہوئے 11 سال گزر گئے اور مستقبل قریب میں بھی اس کے کوئی آثار دکھائی نہیں دیتے تاہم دونوں ممالک کے کھلاڑیوں کا رویہ بہت دوستانہ ہے۔

دو طرفہ سیریز کھیلنے والے دونوں ممالک کے سابق کرکٹرز بھی  مداحوں اور کھانوں کی خوب تعریف کرتے ہیں۔

ایسا ہی کچھ سوشل میڈیا پر وائرل  ہونے والی ایک ویڈیو میں ایم ایس دھونی کو بھی کہتے ہوئے دیکھا اور سنا جاسکتا ہے۔

Advertisement

دھونی اپنے ایک مداح کی کسی بات پر انہیں مشورہ دیتے ہیں کہ آپ کو لذیذ کھانوں سے لطف اندوز ہونے کے لیے ایک بار پاکستان ضرور جانا چاہیے۔

https://twitter.com/taimoorze/status/1740665504610812382

اس ویڈیو کے سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی پاکستان شوبز انڈسٹری کے نامور میزبان، گلوکار اور مہم جو فخرِ عالم نے مہندرا سنگھ دھونی کو پاکستانی کھانوں کو پسند کرنے کی وجہ سے ایک  پیشکش کی ہے۔

انہوں نے ایکس پر جاری اپنے پیغام میں  لکھا کہ دھونی بھائی آپ نے دل جیت لیا، آپ ہمارے ساتھ پویلین میں بیٹھ کر میچ دیکھیں اور یہ بات میں صرف اس لیے نہیں کہہ رہا کہ ہم مل کر میچ دیکھیں گے بلکہ ہم ساتھ میں لذیذ پاکستانی کھانوں سے بھی محظوظ ہوں گے۔

 واضح رہے کہ ایم ایس دھونی آج سے تقریباً 16 سال قبل 2007 میں پاکستان کے دورے پر آنے والی بھارتی ٹیم میں شامل تھے۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دنیا کے سب سے چھوٹے پہاڑ کی اونچائی جان کر آپ حیران رہ جائیں گے
بھارتی شخص نے ناک کا استعمال کرتے ہوئے منفرد عالمی اعزاز اپنے نام کر لیا
سوشل میڈیا پر ’آل آئیز آن رفح‘ مہم زور پکڑ گئی
انوکھے فوبیا میں مبتلا بچے کو اسکول میں تعلیم حاصل کرنے سے روک دیا گیا
40 برس بعد اپنے مجسمے سے ملنے والی خاتون کا انوکھا اقدام
ایتھوپیا سے تعلق رکھنے والی خاتون کا انوکھا دعویٰ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر