
یوکرینی صدر ’بیلی ڈانسر’ بن گئے؟ ویڈیو کے چرچے
موجودہ جدید ترین ٹیکنالوجی کے دور میں اب مصنوعی ذہانت کے آنے سے اصلی اور جعلی کے درمیان فرق تلاش کرنا کافی مشکل ہو گیا ہے۔
اے آئی ٹیکنالوجی کے ذریعے دنیا بھر میں کئی نامور شخصیات کی جعلی ویڈیوز و تصاویر بنا کر وائرل کی جاتی ہیں، اب اس کا تازہ ترین شکار یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی بھی بنے ہیں۔
سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ایکس پر یوکرینی صدر کی ایک ویڈیو کافی وائرل ہو رہی ہے ، جس میں دیکھا جا سکتا ہےکہ وہ سرخ لباس پہن کر ایک نجی تقریب میں بیلی ڈانس کر رہے ہیں۔
جیسے ہی یہ ویڈیو وائرل ہوئی، سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے ملے جلے ردعمل اور تبصروں کا سلسلہ شروع ہوگیا جوکہ اب تک جاری ہے۔
Advertisementأيوه بقي…. تفرق أيه فيفي عن زيلينسكي pic.twitter.com/tnpZVcFZJC
— Marrwa Abd El Megiud (@el_marrwa) January 3, 2024
اکثریت کا یہی کہنا ہے کہ مذکورہ ویڈیو میں رقص کرنے والا شخص یوکرینی صدر زیلنسکی نہیں بلکہ یہ ڈیپ فیک ٹیکنالوجی سے تیار کردہ ایک جعلی ویڈیو ہے، تاہم اب بھی لاتعداد افراد کشمکش میں مبتلا ہیں اور اس کی حقیقت جاننا چاہتے ہیں۔
واضح رہے کہ 2019 میں یوکرین کے صدر منتخب ہونے سے قبل زیلنسکی ’اسٹینڈ اپ کامیڈین‘ کے طور پر کام کر چکے ہیں، وہ سابق اداکار اور مشہور ٹیلی ویژن شو ’ڈانسنگ ود دی اسٹارز‘ کے فاتح بھی تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News