
فٹبالر میسی نے لاکھوں مداحوں کے دل جیت لئے
عالمی شہرت کے حامل فٹبالر لیونل میسی نے ایک بار پھر اپنے بہترین عمل سے کروڑوں مداحوں کے دل جیت لئے۔
سوشل میڈیا کی سائٹ ایکس پرایک ویڈیو کافی وائرل ہو رہی ہے، جس میں دیکھا جا سکتا ہےکہ فٹبالر میسی اپنے مداح کی خواہش پوری کر رہے ہیں۔
ایک مداح نے اپنی کار سے ارجنٹائن کی شرٹ لیونل میسی کی جانب پھینکی جسے کیچ کرتے ہی فٹبالر مارکرپین سے اس پر اپنے دستخط کرکے مداح کو خوش کردیا۔
الأسطورة مع المُعجبين ✍ pic.twitter.com/siZfXEiIRE
Advertisement— Messi World (@M10GOAT) January 24, 2024
اس موقع پر مداح نے فٹبالر سے محافحہ بھی کیا اور ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اپنی گاڑی اسٹارٹ کرکے چلا گیا۔
ویڈیو جیسے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی دیکھتے ہی دیکھتے لاکھوں صارفین نے لیونل میسی کے اس عمل کو بے حد سراہا اور محبت کا اظہار کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News