
صرف 30 سیکنڈ میں دنیا کی تیز ترین مرچیں کھانے کا نیا ریکارڈ
ایک امریکی شخص نے صرف 30 سیکنڈز میں 10 ’بھٹ جولوکیا‘ نامی دنیا کی سب سے تیز ترین مرچیں کھا کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔
مرچیں ہر کچن میں ضروری اجزاء میں سے ایک ہیں، جوایشیائی ممالک کے مختلف پکوانوں میں لذت بڑھانے کےلئے استعمال کی جاتی ہیں، تاہم، کیا آپ نے کبھی کسی کو مرچوں کو مین کورس میں تبدیل کرتے دیکھا ہے؟
ایک امریکی شخص نے نہ صرف بھٹ جولوکیا مرچیں کھائیں بلکہ عالمی ریکارڈ بھی بنا ڈالا۔
Advertisement
AdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
گریگ فوسٹر نے حیران کن طور پر 30 سیکنڈز میں 10 بھٹ جولوکیا مرچیں کھا کر گنیز ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام شامل کیا ہے۔
گنیز ورلڈ ریکارڈ کے آفیشل پیج نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر ریکارڈ توڑنے والے لمحے کی ایک ویڈیو بھی شیئر کی۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گریگ ان تیز ترین موچوں کو کسی چاکلیٹ کی طرح ایک کے بعد ایک کرکے کھا رہا ہے۔
ریکارڈ میں استعمال ہونے والی ’بھٹ جولو کیا‘ مرچیں:
بھٹ جولو کیا نامی یہ مرچیں بھارت کے شمال مشرقی حصوں ( منی پور، آسام) میں پائی جاتی ہیں ، جن کا شمار دنیا کی تیز ترین مرچوں میں کیا جاتاہے، عام انسان کے لئے یہ ایک مرچ بھی کھانا ناممکن تصور کیا جا تا ہے۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News