دیوارِ چین پر دنیا کی لمبی ترین ڈرائینگ بنانے کا عالمی کارنامہ
چینی آرٹسٹ گو فینگ نے دیوارِ چین پر تن و تنہا دنیا کی سب سے طویل ڈرائینگ کا ریکارڈ بنا ڈالا۔
گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق آرٹسٹ گو فینگ نے چین کی عظیم دیوار کے اوپر سیاہ وسفید رنگ کی یہ ڈرائینگ اکیلے بنائی ، جس کی کل لمبائی 3,327 فٹ ہے۔
دیوارِ چین پر ڈرائینگ کی ایک جھلک:
Advertisement
AdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
گو فینگ نامی یہ آرٹسٹ موسیقی اور پینٹنگ میں اپنی کامیابیوں کے لیے مشہور ہیں، انہوں نے 1991 سے اب تک 300 سے زائد پینٹنگز بنائی ہیں اور وہ اپنے اس شاہکار آرٹ کی نمائش چین کے علاوہ تائیوان، فرانس، اسپین، امریکہ وغیرہ میں کرکے داد وصول کر چکے ہیں۔
انہوں نے دیوارِ چین پر یہ بلیک اینڈ وائٹ ڈرائینگ سادہ رنگوں کے ذریعے گہرے پیار کا اظہار کرنے ، فنکار کی اصلیت اور تخیل کو ظاہر کرنے کے لیے بنائی ہے۔
نامور چینی آرٹسٹ کی یہ تخلیق عوامی جمہوریہ چین کے قیام کی 70 ویں سالگرہ کے جشن کی بھی نشاندہی کرتی ہے۔
تصاویر دیکھیں:

مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
