
دورانِ پرواز خاتون مسافر کےسینڈوچ سے زندہ کیڑا نکل آیا
بھارتی ائیر لائن میں دوران پرواز ایک خاتون مسافر کےسینڈوچ سے کیڑا نکل آیا۔
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کافی تیزی سے وائرل ہو رہی ہے ، جس میں دیکھا جا سکتا ہےکہ نئی دہلی سے ممبئی جانے والی بھارتی ائیر لائن کی پرواز میں ایک خاتون مسافر سبزی کے سینڈوچ میں کیڑا دیکھا رہی ہیں۔
خشبو گپتا نامی ان خاتون مسافر نے اپنے سینڈوچ سے کیڑا نکلنے کی شکایت جہاز پر موجود عملے سے کی لیکن اس وقت فوری طور پر انتظامیہ کی جانب سے کوئی خاص توجہ نہیں دی گئی۔
وائرل ویڈیو:
Advertisement
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
ان خاتون نے ویڈیو بناتے ہوئے بتایا کہ انتظامیہ کو آگاہ کرنے کے باوجود بھی انہوں نے دیگر مسافروں کی صحت کو خطرے میں ڈالتے ہوئے یہی کھانا تقسیم کیا ہے۔
خاتون نے مزید بتایا کہ جہاز کے عملے نے انہیں اس کیڑے والے سینڈوچ کی جگہ دوسری کھانے کی چیز لینے کا کہا لیکن انہوں نے لینے سے انکار کردیا۔
واضح رہے کہ ان خاتون نے فلائٹ انتظامیہ کی لاپرواہی پر کیس درج کرنے کا اعلان بھی کیا ہے، تاہم یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے باوجود بھی ائیر لائن کی انتظامیہ کی جانب سے ابھی تک کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News