بھارت میں گھوڑے پر فوڈ ڈیلیوری شروع؟ ویڈیو وائرل
بھارت میں ایک مایوس فوڈ ڈیلیوری رائیڈر پیٹرول کی قطار میں کئی گھنٹے ضائع کرنے کے بعد بالآخر گھوڑے پر سوار ہوکر نکل گیا۔
سوشل میڈیا پر ایک شخص کی ویڈیو کافی وائرل ہو رہی ہے ، جس میں دیکھا جا سکتاہےکہ وہ گھوڑے پر سوار پرکر فوڈ ڈیلیوری کی ذمہ داریاں نبھارہا ہے۔
رپورٹس کے مطابق بھارتی شہر حیدرآباد میں پیٹرول کی اچانک قلت بڑھ جانے کے بعد اس فوڈ ڈیلیوری رائیڈر نے بائیک پر گھوڑے کو ترجیح دی اور اپنے فرائض سر انجام دئیے۔
اس منفرد منظر کو دیکھنے کے بعد ایک شہری نے اسے کیمرے کی آنکھ سے ہمیشہ کے لئے محفوظ کرلیا۔
سڑک پر اسے جاتا دیکھ کر ایک شہری نے سوال کیا کہ گھوڑے پر کہاں کی تیاری ہے بھائی؟۔
اس ڈیلیوری رائیڈر نے جواب دیا کہ 3 گھنٹے سے زیادہ ہو گئے ہیں پیٹرول بھروانے کیلئے پمپ پر کھڑا رہا، جس کی وجہ سے آرڈر لیٹ ہو رہا تھا تو میں نے گھوڑے پر جانا ہی بہتر سمجھا۔
When petrol bunks ran out of fuel in #Hyderabad, @zomato delivery arrived on horseback … at Chanchalguda, next to Imperial Hotel… after long, long queues & closure of petrol pumps as a fallout of #TruckersStrike over #NewLaw on hit-and-run accidents @ndtv @ndtvindia pic.twitter.com/bYLT5BuvQh
— Uma Sudhir (@umasudhir) January 3, 2024
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
