
مائیکل جیکسن کے انداز میں ‘عادت سے مجبور’ گانے کا نیا ورژن
پاپ کنگ مائیکل جیکسن کے مشہور انداز میں بالی ووڈ کے ہٹ گانے ‘عادت سے مجبور’ کا نیا ورژن تیار کیا گیا ہے جو کہ حیران کن ہے۔
بالی ووڈ کے گانوں کو مائیکل جیکسن کی آواز دینا ایک خواب ہے لیکن آرٹسٹ انشومن شرما نے مصنوعی ذہانت کا استعمال کرتے ہوئے اس خواب کو حقیقت بنادیا ہے۔
انشومن شرما نے بالی ووڈ کا ہٹ گانا ‘عادت سے مجبور’ کا نیا ورژن مصنوعی ذہانت کا استعمال کرتے ہوئے تخلیق کیا گیا ہے جو مائیکل جیکسن کے مشہور انداز پر مبنی ہے۔
AdvertisementIf Michael Jackson sang bollywood songs!✨
Recreated Aadat se Majboor by @SlimSulaiman in MJ’s iconic style using the amazing @sumedhcaddy ‘s voice with AI, hope ya’ll like it!Og sung by @Benny_Dayal @RanveerOfficial @salim_merchant pic.twitter.com/hZ3DSlZsOW
— Anshuman Sharma (@anshumonsharma) January 15, 2024
سوشل میڈیا پر شیئر کئے گئے اس ورژن کو صارفین کی جانب سے مثبت ردعمل ملا ہے جبکہ کچھ نے اسے “شاندار”، “لاجواب” اور “حیرت انگیز” جیسے جملے استعمال کرتے ہوئے اپنی محبت کا اظہار کیا۔
خیال رہے کہ’عادت سے مجبور’ کو اصل میں بینی دیال نے 2011 میں ریلیز ہونے والی فلم ‘لیڈیز ورسز رکی بہل’ کے لیے گایا تھا۔ گانا سلیم سلیمان نے کمپوز کیا تھا اور اسے امیتابھ بھٹاچاریہ نے لکھا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News