
طالبہ نے بیک وقت 45 سویٹرز پہن کر عالمی ریکارڈ بنا ڈالا
امریکی اسکول کی طالبہ نے بیک وقت 45 سویٹر پہن کر عالمی ریکارڈ بنا ڈالا۔
واشنگٹن کی ایک نوجوان لڑکی نے اپنی مقامی لائبریری میں 45 سویٹر پہننے کا گنیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔
صوفیہ ہیڈن نامی اس لڑکی نے ہر ایک سویٹر کو انفرادی طور پر پہنا اور گنیز ورلڈ ریکارڈ کے قوانین کی تعمیل کرنے کے لیے ایک کے بعد بیک وقت 45 سویٹرز پہنے۔
ویڈیو دیکھیں:
اس دوران اسے یہ بھی یقینی بنانا تھا کہ کوئی بھی سویٹر بھٹنا نہیں چاہئیے، کیونکہ کوئی بھی خراب یا پھٹ جانے والا سویٹر اس ریکارڈ کو بنانے کے لئے شمار نہیں ہوگا۔
اس نے ایک ساتھ سب سے زیادہ سویٹر پہننے کا ریکارڈ توڑ دیا، جو اس سے قبل 2022 میں فرانسیسی 11 سالہ تھامس ہاکیٹ امبو نے 40 پر قائم کیا تھا۔
اس لڑکی کی والدہ الیسنڈرا ہیڈن نے گنیز ورلڈ ریکارڈ کو بتایا کہ اس کوشش کے لیے کافی سویٹر جمع کرنے میں کافی وقت لگا۔
ذرائع کے مطابق اس ورلڈ ریکارڈ میں استعمال ہونے والے تمام سویٹرز کو خیراتی کاموں میں عطیہ کر دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News